تیل کی غیر قانونی فروخت کو روکا جائے، لیبیا کی متحدہ حکومت کا اقوام متحدہ سے مطالبہ

بدھ 27 جون 2018 19:51

طرابلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) لیبیا کی اتحادی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لیبیا سے تیل کی تمام غیر قانونی برآمدات کو روکے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مطالبہ اس حکومت کے حریف خلیفہ ہفتر کے گروپ کی طرف سے اہم بندرگاہوں کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد سامنے آیا ۔ خلیفہ ہفتر کی طرف سے کہا گیا تھا کہ یہ بندرگاہیں غیر تسلیم شدہ حکومت کے حوالے کی جائیں گی۔ طرابلس میں قائم اور اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ اتحادی حکومت کے مطابق اس طرح کے اقدامات سے لیبیا میں مزید تقسیم بڑھے گی۔ 2011 میں سابق حکمران معمر قذافی کو قتل کر دیے جانے کے بعد سے لیبیا افراتفری کا شکار ہے۔