لبنانی خواتین کی پولیس میں شمولیت سے ٹریفک روانی میں بہتری

خواتین اہلکاروں کی موجودگی میں ڈرائیور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے لگے، پولیس اہلکار سمانتھا سعد

بدھ 27 جون 2018 19:51

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) لبنان میں خواتین کی پولیس میں شمولیت سے ٹریفک روانی میں بہتری آئی ہے، لبنان کے شہر برومانا کی سڑکوں پر سرخ ٹوپیاں اور سیاہ لباس پہنے خواتین دکھائی دیں، یہ ٹریفک پولیس کی نئی اہلکار ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا تھا خواتین اہلکاروں کی موجودگی میں ڈرائیور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے لگے ۔ پولیس اہلکار سمانتھا سعد کا کہنا تھاانکے اس شعبے میں آنے سے خواتین کی حوصلہ افزائی ہو گی، انہوں نے کہا ان پر مثبت اور منفی ہر طرح کے تبصرے ہوتے ہیں،لیکن وہ منفی باتوں کو نظرانداز کر دیتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :