ترکی میں انتخابات کے بعد پھر کریک ڈائون، فوجی افسران سمیت 86 افراد گرفتار

دہشتگرد تنظیم ایف ای ٹی او کی151ارکان کے وارنٹ ، گرفتار افراد نے 2016میں ناکام فوجی بغاوت میں حصہ لیا

بدھ 27 جون 2018 19:51

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) ترکی میں عام انتخابات کے بعد ایک بار پھر کریک ڈان، مختلف علاقوں سے ایک دہشتگرد تنظیم کے 86 افراد گرفتار کر لئے گئے جن میں حاضر سروس فوجی افسران بھی شامل ہیں۔ مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے عدالتی ذرائع کے حوالے سے سے بتایا کہ دہشتگرد تنظیم ایف ای ٹی او کے 151 ارکان کے وارنٹ جاری کئے گئے جن میں سے 86 کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان میں 30 حاضر سروس اور سابق فوجی افسران اور 13 امام شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے کا کہنا تھاکہ گرفتار افراد نے 2016 میں ناکام فوجی بغاوت میں حصہ لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :