گورنرسندھ کے بڑے بھائی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت، تعزیتی پیغامات سے اس صدمہ کو برداشت کرنے کا حوصلہ ملا ہے، گورنرسندھ

بدھ 27 جون 2018 19:51

گورنرسندھ کے بڑے بھائی کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) گورنرسندھ محمد زبیر کے بڑے بھائی طارق عمر کے لئے دعا اور فاتحہ خوانی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میںشرکت کی اور ان سے اظہار تعزیت کیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ پورے خاندان کے لئے یہ ایک گہرا صدمہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ٹیلی فون ، ٹیکسٹ میسج، ای میل اور ذاتی طور پر بھائی کے انتقال پر تعزیت کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تعزیتی پیغامات سے ان سمیت تمام خاندان والوں میں اس صدمہ کو برداشت کرنے کا حوصلہ ملا ہے۔

فاتحہ خوانی کے موقع پر نگراں صوبائی وزیر برائے اطلاعات جمیل یوسف، جاوید جبار، اشرف محمود وتھرا، وسیم باری، طاہر اے خان، حماد پونا والا، ندیم حسین، علی سید جیلانی، امجد فاروق، منصور کادوانی، بلال فاروقی، شمس الدین شیخ، خالد انعم، بریگیڈیئر (ر) اختر ضامن، ظفر عباس، امین ہاشوانی، محمد علی طبا، شوکت ترین ہمایوں اشتیاق، اکرام سہگل بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :