الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے عمومی نشستوں پر نامزد امیدواروں کی تفصیلات 5 روز کے اندر طلب کر لیں

بدھ 27 جون 2018 20:06

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں سے عمومی نشستوں پر نامزد امیدواروں کی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں سے انتخابی قانون 2017ء کے تحت عمومی نشستوں پر نامزد امیدواروں کی تفصیلات 5 روز کے اندر طلب کر لی ہیں تاکہ 5 فیصد خواتین امیدوار نامزد کرنے کی شق پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جا سکے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے بدھ کو جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن نے تمام سیاسی جماعتوں جنہوں نے انتخابی نشانات برائے عام انتخابات 2018ء حاصل کئے ہیں، کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی قانون 2017ء کے سیکشن 206 کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مرد و خواتین کو جاری کئے گئے پارٹی ٹکٹس کی تفصیلات جس میں 5 فیصد ٹکٹ جنرل نشستوں پر خواتین کو جاری کئے گئے ہوں الیکشن کمیشن کو فراہم کریں تاکہ انتخابی قانون 2017ء پر عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

یہ تفصیلات 5 روز کے اندر فراہم کی جائیں۔