Live Updates

25جولائی کاسورج پیپلزپارٹی کی کامیابی کیساتھ طلوع ہوگا،فرزند وزیر

بدھ 27 جون 2018 20:06

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے فنانس سیکرٹری فرزند وزیر نے کہاہے کہ 25جولائی کاسورج پیپلزپارٹی کی کامیابی کیساتھ طلوع ہوگااور مخالف سیاسی جماعتوں کا جنازہ نکل جائے گا پارٹی کی انتخابی مہم شروع ہوگئی ہے مخالفین اپنی شکست کے لئے تیار ہوجائیں،اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی اپنے دور حکومت میں مزدور ،کسان کوانکاحق دلوایااورخواتین ونوجوان کے لئے روزگارکے مواقع فراہم کئے ، روٹی ،کپڑا اور مکان پیپلزپارٹی کاانتخابی کامنشور ہے اور رہے گا پاکستان پیپلزپارٹی ترقی وخوشحالی کی علامت ہے جس نے این ایف سی ایوارڈسمیت صوبائی خودمختاری اور صوبے کوخیبرپختونخواکانام دیا انہوں نے کہاکہ سابق حکومت نے ملک کی معیشت کا بیڑاغرق کردیاہے اورغریب عوام کے مسائل کو پس پشت ڈال کر حکمران نے اپنی تجوریوں کوبھرا ہے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے پانچ سال صرف ناچ گانوں میں گزارے اور صوبے کے عوام کو بی آرٹی کی شکل میں ذہنی اذیت سے دوچار کردیاہے انہوں نے کہاکہ بنی گالہ کے اخراجات بھی ہمارے صوبے کے غریب عوام کے خون چوس کر پورے کئے جارہے ہیں انہوں نے واضح کیاکہ آئندہ الیکشن میں جیت صرف پی پی کی ہوگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات