ٹھیکے دینے کا الزام، نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو طلب کرلیا

سینیٹر رانا محمود الحسن کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تصدیق کرانے کی منظوری دیدی گئی

بدھ 27 جون 2018 20:06

ٹھیکے دینے کا الزام، نیب نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو ایک بار پھر طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر بطور چیئرمین سوئی سدرن گیس کمپنی غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے اور اس سلسلے میں نیب انہیں پہلے بھی 20 جون کو طلب کرچکا ہے۔نیب کراچی نے مفتاح اسماعیل کو 5 جولائی کو پھر طلب کرلیا ہے، انہیں جے جے وی ایل ایس کیس میں طلب کیا گیا ہے۔دوسری جانب نیب حکام کا کہنا ہے کہ سینیٹر رانا محمود الحسن کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی تصدیق کرانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :