الیکشن ٹریبونل نے نثار کھوڑو کے صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے

کاغذات نامزدگی میں کوئی چیز نہیں چھپائی، ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کروں گا،نثار کھوڑو

بدھ جون 20:09

الیکشن ٹریبونل نے نثار کھوڑو کے صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے جمع کرائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) الیکشن ٹریبونل نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کے صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق الیکشن ٹربیونل نے پی ایس 11 لاڑکانہ 2 سے پیپلز پارٹی کے رہنماء نثار کھوڑو کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے ہیں۔الیکشن ٹریبونل کے مطابق نثار کھوڑو نے کاغذات نامزدگی میں 3 کے بجائے 2 بیویاں اور 4 بچے ظاہر کئے تھے۔ٹریبونل کے مطابق ایک بیوی، ایک بیٹی اور 166 ایکڑز اراضی چھپانے پر نثار کھوڑو کے کاغذات مسترد کئے گئے۔دوسری جانب نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی میں کوئی چیز نہیں چھپائی، ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کروں گا۔