قلات ،پولیس کی کارروائی، چوری ڈکیتی میں مطلوب اشتہاری ملز م گرفتار

بدھ 27 جون 2018 20:09

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) قلات پولیس کی کاروائی چوری ڈکیتی میں مطلوب اشتہاری ملز کو گرفتار کر لیا ،قلات پولیس کے ایس ایچ او ثناء اللہ مینگل کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ چوری ڈکیتی میں مطلوب اشتہاری ملزم جلیل احمد عرف چانڈیو خفیہ مقام چھپا ہوا ہے جس پر ڈی ایس پی منظور احمد مینگل کی نگرانی میں پولیس کی ٹیم نے ملزم کے خفیہ ٹھکانے پر چھاپہ مار کر ملزم جلیل احمد عرف چانڈیو ولدعلی احمد قوم دہوار سکنہ مغلزئی کو گرفتار کر لیا ،قلات پولیس مزید تفتیش کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :