الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ پر عمل درآمد کروانے میں ناکام

سیکشن 57 کے تحت امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری ہونے کے بعد 28 روز سے پہلے پولنگ نہیں ہو سکتی،الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست کیلئے 29 جون کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے،شیڈول کے مطابق پولنگ کا دن فہرستوں کی اشاعت کا 26 واں روز بنتا ہے،ذرا ئع

بدھ 27 جون 2018 20:09

الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ پر عمل درآمد کروانے میں ناکام
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہو گیا،سیکشن 57 کے تحت امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری ہونے کے بعد 28 روز سے پہلے پولنگ نہیں ہو سکتی،الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست کیلئے 29 جون کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے،شیڈول کے مطابق پولنگ کا دن فہرستوں کی اشاعت کا 26 واں روز بنتا ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان حتمی پولنگ اسکیم بھی نہ جاری کر سکا، جبکہ کمیشن پولنگ کے دن سے کم از کم 30 روز قبل حتمی پولنگ اسکیم جاری کرنے کا پابند ہے۔

ذرا ئع کے مطابق الیکشن کمیشن الیکشن ایکٹ پر عمل درآمد کروانے میں ناکام ہو گیا ،سیکشن 57 کے تحت امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست جاری ہونے کے بعد 28 روز سے پہلے پولنگ نہیں ہو سکتی،الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست کیلئے 29 جون کی تاریخ مقرر کر رکھی ہے،شیڈول کے مطابق پولنگ کا دن فہرستوں کی اشاعت کا 26 واں روز بنتا ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان حتمی پولنگ اسکیم بھی نہ جاری کر سکا۔

(جاری ہے)

کمیشن نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 59 کی ذیلی شق 6 کی خلاف ورزی کر دی،کمیشن الیکشن ایکٹ کی شق 59 کے تحت پولنگ کے دن سے کم از کم 30 روز قبل حتمی پولنگ اسکیم جاری کرنے کا پابند ہے،سیکشن 59 کے تحت کمیشن حتمی پولنگ اسکیم گزٹ نوٹیفکیشن کے علاوہ ویب سائٹ پر بھی جاری کرنے کا پابند ہے،پولنگ ڈے میں 28 دن باقی رہ گئے، پولنگ اسکیم جاری نہ ہو سکی،ذرائع کے مطابق متعدد اضلاع کے ریٹرننگ افسران نے تاحال حتمی پولنگ اسکیمیں نہیں بھجوائی۔قانون کے تحت 25 جون تک پولنگ سکیمیں شائع کی جانی تھیں۔