شدت پسندوں کا حملہ، پاک افغان سرحد پار سے فائرنگ سے سکیورٹی اہلکار شہید

بدھ جون 20:16

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) شمالی وزیرستان سے متصل پاک افغان سرحد پار سے فائرنگسیسکیورٹی اہلکار شہید ہو گیا، ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقہ گربز چیک پوسٹ پر سرحد پار سے شدت پسندوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سپاہی اختشام شہید ہوگئے واردات کے بعد مبینہ دہشت گرد افغانستان کی طرف بھاگ گئے شہید سکیورٹی اہلکار کو آبائی گاؤں پہنچا دیا گیا ۔