پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات کی تاریخ کئی دہائیوں پر محیط ہے اوریہ روابط وقت گزرنے کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی سطح پر مزید مستحکم ہو گئے ہیں ، پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی نئی روایات ڈالنے سے باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی اور چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور انداز میں فائدہ اٹھا سکیں گی

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی چینی کمپنیوں کے ایک وفد سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات میں گفتگو

بدھ 27 جون 2018 20:16

پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات کی تاریخ کئی دہائیوں پر محیط ہے اوریہ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات کی تاریخ کئی دہائیوں پر محیط ہے اوریہ روابط وقت گزرنے کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی سطح پر مزید مستحکم ہو گئے ہیں ، پاکستان اور چین کی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کی نئی روایات ڈالنے سے باہمی تعلقات کو مزید تقویت ملے گی اور چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور انداز میں فائدہ اٹھا سکیں گی۔

وہ بدھ کو چین کی کمپنیوں کے ایک وفد سے پارلیمنٹ ہائوس میں ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔ محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان میں مشترکہ منصوبوں کیلئے ماحول انتہائی ساز گار ہے ۔گوادر اور پسنی میں مختلف منصوبوں پر کام کیا جا سکتا ہے جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ ہوگا اور خاص طور پر ماہی پروری کے شعبے میں بھی ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان کے عوام چین کے ساتھ سماجی و اقتصادی تعاون پر فخر محسوس کرتے ہیں اور ان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی وقت کے ہر امتحان پر پورا اتری ہے ۔چینی وفد کے سربراہ نے چیئرمین سینیٹ کے خیالات سے اتفاق کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا انہوں نے کہا کہ چینی کمپنیوں کے پاس طب کے شعبے میں وسیع مہارت موجود ہے اور پاکستان میں ہسپتالوں اور صحت کے مراکز کو آلات فراہم کیے جا سکتے ہیں اور اس شعبے میں تعاون کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔