Live Updates

عوام انتخابات میں سامراجی استعماری سیاسی شعبدہ باز وں کو عبرت ناک شکست دیں گے، مخدوم احمد محمود

پیپلزپارٹی آئیندہ عام انتخابات میں ملک بھر کی طرح پنجاب سے بھی حیران کن نتائج دے گی ،شہبازشریف کا کراچی کو پیرس بنانے کا دعواہ دیوانے کے خواب کی مانند ہے ،پیپلزپارٹی کا مقابلہ انتہا پسند اور شدت پسند طالبان کی حامی ن لیگ اور تحریک انصاف سے ہے، انتخابی مہم سے خطاب

بدھ 27 جون 2018 20:16

عوام انتخابات میں سامراجی استعماری سیاسی شعبدہ باز وں کو عبرت ناک شکست ..
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ عوام سامراجی استعماری سیاسی شعبدہ باز وں کو انتخابات میں عبرت ناک شکست دیں گے۔ 25 جولائی کا دن ملک کی دولت لوٹنے والوں کا یوم حساب ہوگا اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز بارٹی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔

پنجاب کو زاتی جاگیر سمجھنے والوں کا انجام آنیندہ آنے والوںکیلئے عبرت کا پیغام ہوگا انتخابی مہم کے دوران خطاب کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئیندہ عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے رہی ہے اور ملک بھر کی طرح پنجاب سے بھی حیران کن نتائج دے گی۔لوگ تیر کو کامیاب کرواکر غاصب عناصر کو شکست دیکر بلاول بھٹو کی صورت میں اپنی محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔

(جاری ہے)

تعلیم،صحت،روزگار،بنیادی انسانی حقوق پیپلز پارٹی کے منشور کا خاصہ ہوگا۔پیپلزپارٹی کا مقابلہ انتہا پسند اور شدت پسند طالبان کی حامی ن لیگ اور تحریک انصاف سے ہے جبکہ 2013 ء میں جھوٹے وعدئے اور بے بنیاد دعوئے کرکے پنجاب کو برباد کرنے والے شوباز نے اب کراچی میں جو دعوے کئے ہیں وہ محض ا نتخابی نعرہ ہے۔ عوام ان کے بہکاوئے میں ہرگز نہیں آئینگے ۔

شہبازشریف کا کراچی کو پیرس بنانے کا دعواہ دیوانے کے خواب کی مانند ہے جنہوں نے لاہور کو تباہ و برباد کرڈالا۔جنوبی پنجاب کی محرومیوں میں اضافہ کیا وہ کسی دوسرے شہر کے حالات کو کیسے بدلیں گے۔شہبازشریف عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔ جس میں وہ ناکام ہوں گے جو لوگ لاہور کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی تک مہیا نہ کرسکے ان سے کسی بھی قسم کی توقع رکھنا فضول ہے ۔

عمران خان نے 70 فیصد پارٹی ٹکٹ لوٹوں کو دئیے ٹکٹیں نہ ملنے پر کارکنان تحریک انصاف بنی گالہ سمیت ملک بھر کی سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں ۔ تاریخ گواہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محکوم اور مظلوم عوام کے حقوق کی سربلندی کے لئے بیش بہا خدمات سرانجام دی ہیں۔جبکہ دوسری جماعتوں کی قیادت کے پاس ملک و قوم کی بہتری تعمیرو ترقی خوشحالی کا کوئی ایجنڈاہ نہیں انکا مقصد اور ایجنڈاہ صرف اقتدار حاصل کرنا ہے اور کچھ نہیں ،اقتدار کے حصول کے لئے تبدیلی کے دعوے داروں نے ملک بھر کے بددیانت افراد تبدیلی کے نام پر اکٹھے کرلئے ہیں جو اس ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی برسراقتدار آکر ملکی تعمیرو ترقی داخلی و خارجی صورتحال سمیت معیشت کے استحکام سرحدی کشیدگی کے خاتمہ کے ساتھ ساتھ سرکاری ملازمین،مزدوروں،کسانوں ،دانشوروں اور غریب طبقے کے معیار ذندگی کو بہتر کرنے کے لئے مناسب اقدامات کرے گی تاکہ وہ خوشحال زندگی بسر کرسکیں۔انہوں نے مذید کہا کہ پیپلز پارٹی برسراقتدار آکر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مذید بہتری کے اقدامات کرے گی تاکہ بے بس اور نادار خواتین مزید باعزت اور خوشگوار ذندگی گزار سکیں۔اور قومی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات