Live Updates

نوشہروفیروزکی سیاست میں ڈرامائی تبدیلوں کا سلسلہ جاری

بدھ 27 جون 2018 20:21

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) نوشہروفیروزکی سیاست میں ڈرامائی تبدیلوں کا سلسلہ جاری ، گرینڈ ڈیموکرٹیکس الائنس (جی ڈی ای)رہنماسندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 33پرامیدوارسید آفتاب شاہ پاکستان مسلم لیگ(ن)،پی پی پی سابق ممبر سندھ اسمبلی، حلقہ پی ایس 34پر آزادامیدوارڈاکٹر عبدالستار راجپر گرینڈ ڈیمو کرٹیکس الائنس (جی ڈی ای)اور قومی اسمبلی کے حلقہ این ای211 ،حلقہ پی ایس 34پر آزادامیدوارایڈوکیٹ غزالہ پنہور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ، دوسری طرف محراب پور، کنڈیارو تحصیل کی اہم شخصیت ، برادریوں کی جانب سے آزاد امیدوار حاجی غوث بخش چانگ کی حمایت بعدسندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 34پران کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ،سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 33سے آزاد امیدوار ایڈوکیٹ دیداراحمد سولنگی نے اپنی برادری سمیت، لاکھاروڑ کی اہم سیاسی شخصیت فیاض خان لودھی،ملک محمد حیات اعوان، گائوں ہاشم لاکھو کی اہم شخصیت یاسین لاکھو نے حلقہ پی ایس 34کے آزاد امیدوار حاجی غوث بخش چانگ کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ گرینڈ ڈیموکریٹک آلائنس نے صوبائی اسمبلی کی نشست PS34 اور PS33 پر پیپلز پارٹی کی اہم وکٹیں گرادیں پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر قیادت سے ناراض رہنماؤں نے گرینڈ ڈیموکریٹک آلائنس میں شمولیت اختیار کرلی روشن راجپر کی رہائشگاہ راجپر ہاوس پر سابق وفاقی وزیرمرکزی رہنماGDAغلام مرتضی خان جتوئی اور سابق MPA ڈاکٹر سید احمد علی شاہ کی موجودگی میں پی پی پی کے سابق ایم پی اے ڈاکٹر ستار راجپر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کوالوداع کہہ کر باضابطہ گرینڈ ڈیموکریٹک آلائنس میں شمولیت کا اعلان کیا جبکہ پی پی پی سے ناراض ہم خیال گروپ رئیس عبدالغفار خان ڈہراج، رئیس مقصود خان خشک، شکیل جلبانی، نبی بخش لاکھو نے بھی جی ڈی اے میں شمولیت اختیار کرلی مرکزی رہنماجی ڈی اے غلام مرتضی خان جتوئی نے کہا پی پی پی کے ناراض رہنماؤں کو جی ڈی اے میں شمولیت پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات