نوشہروفیروز میں جی ڈی ا ے نے ایک ہی رات میںپی پی پی کی چار اہم وٹکٹیں گرادیں

بدھ 27 جون 2018 20:21

نوشہروفیروز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) نوشہروفیروز گرینڈ ڈیموکرٹیکس الائنس (جی ڈی ای)نے ایک ہی رات میںپی پی پی کی چار اہم وٹکٹیں گرادیں،سابق ممبر سندھ اسمبلی ڈاکٹر عبدالستارراجپر ، مقصوداحمد خشک،عبدالغفار ڈھراج،شکیل احمد جلبانی اب جیالے نہیں رہے،روشن راجپر ہائوس محراب پور میں ایک جلسہ عام میں ڈاکٹر عبد الستار راجپرنے جی ڈی اے کے مرکزی رہنماسابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ خان جتوئی،سابق ممبر سندھ اسمبلی سید احمد علی شاہ کی موجودگی میں گرینڈ ڈیموکرٹیکس الائنس میں شمولیت کا اعلان کیا اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ پی پی پی شہید رانی کی پارٹی نہیں بلکہ مفاد پرستوں کی پارٹی بن گئی ہے اور راجپر برادری کے اصرار پر وہ جی ڈی اے میں شامل ہورہے ہیں جتوئی خاندان سے ہمارے پرانے تعلقات ہیں،انہیں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 34نوشہروفیروز2سے جی ڈی اے کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے، پی پی پی رہنمامقصوداحمد خشک نے بھی گائوں شاہ نواز خشک میں منعقد ایک تقریب میں مرکزی رہنما جی ڈی اے غلام مرتضیٰ خان جتوئی کی موجودگی میں گرینڈ ڈیمو کرٹیکس الائنس میں شمولیت کا اعلان کیا، انہیں سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 33نوشہروفیروز1سے جی ڈی اے کے امیدوار نامزد کیا گیا ہے،جبکہ پی پی پی کے دواہم رہنمائوں عبدالغفار ڈھراج،شکیل احمد جلبانی نے بھی پی پی پی سے اپنی وابستگی ختم کرکے مرکزی رہنما جی ڈی اے غلام مرتضیٰ خان جتوئی کی موجودگی میں گرینڈ ڈیمو کرٹیکس الائنس میں شمولیت کا اعلان کیاہے، ذرائع کے مطابق گرینڈ ڈیمو کرٹیکس الائنس میں ڈاکٹر عبدالستار راجپر اور مقصوداحمد خشک کی شمولیت کے بعد جی ڈی اے میں اختلافات پیدا ہوگئے ہیں کیونکہ دربیلو میں جتوئی گروپ کے روح رواںغلام مرتضیٰ خان جتوئی کی سید گروپ کے روح رواں سید ظفر علی شاہ سے ملاقات میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 211سے سید ظفر علی شاہ اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس33نوشہروفیروز 1سے سید زوہب علی شاہ ،سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 34نوشہروفیروز2سے سید گروپ کا حمایت یافتہ امیدوار اور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 212پررئیس غلام مرتضیٰ خان جتوئی ،سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 35نوشہروفیروز3سے راضی خان جتوئی ،سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 36نوشہروفیروز4سے عارف مصطفی خان جتوئی جی ڈی اے امیدوارکافارمولہ طے ہوا تھا لیکن اب سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 33نوشہروفیروز1کی ٹکٹ پی پی پی سے ڈی جی اے میں شمولیت اختیارکرنے والے مقصوداحمد خشک اورسندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 34نوشہروفیروز2کی ٹکٹ پی پی پی کے سابق جیالے ڈاکٹر عبدالستار راجپرکو دی گئی جن کی اس حلقہ میں شہرت اتنی اچھی نہیں ہے ،پی پی پی کے ڈاکٹر عبدالستارراجپر ، مقصوداحمد خشک،عبدالغفار ڈھراج،شکیل احمد جلبانی کی جی ڈی اے میںشمولیت سے پی پی پی کوکچھ نقصان تو پہنچا ہے لیکن گرینڈ ڈیموکرٹیکس الائنس کوبھی ان رہنمائوں کی شمولیت سے فائدہ نہیں پہنچے گا ۔