میرے کاغذات نامزدگی کی بحالی حق وسچ کی فتح ہے،اسد اللہ بھٹو،

بدھ 27 جون 2018 20:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل کے مرکزی رہنما و این اے 242 پر نامزد امیدوار اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور اسکے اتحادیوں نے اپنے دس سالہ دور قتدار میں عوام کو مہنگائی، بیروزگاری، کرپشن، بیڈگورننس اور محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا ہے، ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے عوام آج پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں جبکہ حکومتی سرپرستی میں عوام کا پانی بیچنے والے کروڑ پتی بن گئے، مجلس عمل کے نمائندے کامیاب ہوکر نہ صرف عوام کوروزگار،امن،مہنگائی سے نجات، پانی ،بجلی وصفائی کا مسئلہ حل کریں گے بلکہ قومی دولت کے لٹیروں کا احتساب کرکے لوٹی ہوئی دولت واپس لائیںگے۔

وہ گبول گوٹھ، سکندر گوٹھ، فقیرا گوٹھ میں رابطہ عوام مہم، ریلی، کارنر اجلاس اور استقبالیہ سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گبول برادری کے اہم رہنماء رئیس رسول بخش عرف لکھو خان گبول نے برادری سمیت مجلس عمل کے نمائندوں کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 100کے امیدوار محمد یونس بارائی، مقامی رہنماء اصغر گبول، علی رضا اور سکندر گبول نے بھی خطاب کیا۔

اسداللہ بھٹو نے کہا کہ مخالفین کے جھوٹے الزامات اور سازشوں کے باوجود اللہ کے فضل سے میرے کاغذات کی بحالی حق وسچ کی فتح ہے، ان شاء اللہ کامیا مخالفین کے جھوٹے الزامات اور سازشوں کے باوجود اللہ کے فضل سے میرے کاغذات کی بحالی حق وسچ کی فتح ہے، ان شاء اللہ کامیابب ہوکر حلقے کے عوام کی بھرپور خدمت کریں گے۔اس موقع پر محمد یونس بارائی نے کہا کہ عوام 25جولائی کو ووٹ کی پرچی کے ذریعے کرپٹ لوگوں کا احتساب کریں۔#