لیاری میں ملز م کی نشاندہی پر اسلحہ کی بھاری کھیپ برآمد

بدھ جون 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) لیاری میں گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑی گئی کوئی گرفتار ی عمل میں نہیں آئی پولیس ذرائع نے کہا کہ اسلحہ بدامنی کیلئے استعمال ہونا تھا ۔ملنے والے اسلحے کو فارنسک لیب بھجوایا جائے گا تاکہ معلوم ہوسکے کہ مزکورہ اسلحہ کس کس واردات میں استعما ل ہوچکا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق منگل اور بد ھ کی درمیا نی شب کلاکوٹ کے ایس ایچ او راشد خان اور اسپیشل پارٹی کے انچارج سردارشوٹر نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ لیاری میں ٹارگٹڈ کارروائی کر کے لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم ماجد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ ،،منشیات اور دستی بم برآمد کرلیے پولیس کے مطابق ملزم گینگ وار ملزم عبدالجبار عرف جینگو شاہ بیگ لین کا کمانڈر ہے جو کہ جینگو کے ساس،سسر قادر شمبے کے بھائی سمیت 50افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں جبکہ ملزم نے دوران تفتیش 50افراد کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے ملزم نے جینگو کی ایماء پر لوگوں کو قتل کیا ۔

#