نارتھ ناظم آباد میں ہیئر ڈریسر کی دکا ن میں نقب زنی

ملزمان ایل ای ڈی ،مشین اور نقدی سمیت قیمتی سامان لوٹ کر فرار

بدھ 27 جون 2018 20:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) نارتھ ناظم آباد میں ہیئر ڈریسر کی دکان پر نقب زنی کی واردات ،ملزمان ایل ای ڈی ،مشین اور نقدی سمیت قیمتی سامان لوٹ کر فرار، تفصیلات کے مطابق بدھ کو تیموریہ تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک نمبر این میں واقع جاوید ہیئر ڈریسر کی دکان کے نامعلوم ملزمان تالے کا ٹ کر ایل ای ڈی ،مشین نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

مزکورہ واقعے کی رپورٹ تھانے میں درج کروادی گئی ہے ۔علاقہ مکینوں نے کہا کہ تیموریہ کے علاقے میں لوٹ مار کا بازار گرم ہوگیا ہے ۔موٹر سائیکل سوار ملزمان موبائل اور قیمتی سامان لوٹ کر چھومنتر ہوجاتے ہیں اور گاڑیوں میں سے بیٹری ،سائٹ میرر ،ساؤنڈ سسٹم سمیت دیگر سامان نکالنے کی وارداتیں عام ہوگئی ہیں۔پولیس نے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :