الیکشن کمیشن کی انتخابی نشانات حاصل کرنیوالی تمام سیاسی جماعتوں کو پارٹی ٹکٹس کی تفصیل پانچ دن میں جمع کرانے کی ہدایت

بدھ 27 جون 2018 20:29

الیکشن کمیشن کی انتخابی نشانات حاصل کرنیوالی تمام سیاسی جماعتوں کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام سیاسی پارٹیوں جنہوں نے انتخابی نشانات برائے جنرل الیکشن 2018ء حاصل کئے ہیں کو ہدایت کی ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017کی سیکشن 206 کے تحت تمام سیاسی جماعتیں مرد و خواتین کو جاری کئے گئے پارٹی ٹکٹس کی تفصیل جس میں پانچ فیصد ٹکٹ جنرل سیٹ پر خواتین کو جاری کئے گئے ہو ں الیکشن کمیشن کو فراہم کریں تاکہ مندرجہ بالا سیکشن پر عملدآمد یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تمام پولیٹیکل پارٹی کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ مرد و خواتین کو جاری کئے گئے پارٹی ٹکٹس کی تفصیلات پانچ دن کے اندر الیکشن کمیشن کو جمع کراوئیں۔