اسلام آباد کے شہر یوں کو پانی ، تعلیم ، صحت اور روزگار جیسے بڑ ے مسائل کا سامنا ہے ، میاں محمد اسلم

انتخابات میں امیدواران کا میرٹ کی بنیاد پر ایوانوں میں نہ پہنچنا ہی لوٹ مار کی سیاست کو پروان چڑھاتاہے، جی تیرہ میں عوامی اجتماع سے خطاب

بدھ 27 جون 2018 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار برائے قومی اسمبلی این اے 53,54میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ انتخابات میں امیدواران کا میرٹ کی بنیاد پر ایوانوں میں نہ پہنچنا ہی لوٹ مار کی سیاست کو پروان چڑھاتاہے الیکشن میں عوام آزمائے ہوئے اُمیدوار ںکے فریب میں نہ آئیں، جھنڈے ،پارٹیاں اور وفاداریاں بدلنے والوں کو عوام الیکشن میں مسترد کرتے ہوئے ایم ایم اے کے امیدواران کو ووٹ دے کر کامیاب بنائیںان خیالات کا اظہار انھوں نے جی تیرا میں عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔

اس موقع پر محمد کاشف چوہدری ،محمود احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہااسلام آباد سے منتخب ہو نے والے اسمبلی ممبران نے عوام کے مسائل کے حل اور اسلام آباد کی تعمیر و تر قی کے لیے کچھ نہیں کیا ،آج اسلام آباد کے شہر یوں کو پانی ، بجلی ، تعلیم ، صحت اور روزگار جیسے بڑ ے مسائل کا سامنا ہے ، حکمران رہنے والی پارٹیوں اور تبدیلی کے دعویداروں کے پاس قوم کی بگڑی بنانے اور مسائل کی دلدل سے نجات دلانے کا کوئی ایجنڈا نہیں ، قومی دولت لوٹ کر بیروں ملک بینکوں میں جمع کرنے والے ساستدان قومی مجرم ہیں ، انھیں اقتدار کے ایوانوں میں نہیں بلکہ جیلوں میں ہونا چاہیے متحدہ مجلس عمل بر سر اقتدار آکر لوٹی گئی ملکی دولت کی ایک ایک پائی وصول کر کے اسے عام آدمی کی فلاح و بہود پر خرچ کرے گی ۔