ٹریفک پولیس کا غیر قانونی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ

بدھ 27 جون 2018 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) ٹریفک پولیس نے غیر قانونی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیاہے۔ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید کے مطابق اسلام آباد میں کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،اسپیشل اسکواڈ تشکیل دے دیے گئے جس زون کی حدود میں کالے شیشے والی گاڑی نظر آئی اس زون انچارج اور اسکے عملے کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی،گزشتہ چند ماہ میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کالے شیشے والی 6631گاڑیوں کے چالان جبکہ179گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا گیا۔

(جاری ہے)

موجودہ ملکی صورت حال کو مد نظر رکھتے ہوئے اسلام آباد میں غیر قانونی کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف مزید سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،SSPٹریفک نے تمام زونز کے ڈی ایس پیز کو خصوصی ہدایت جاری کر دیں ہیں، جس میں غیر قانونی کالے شیشے والی گاڑیوںکے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرنے کا حکم دیا گیا ہے،SSPٹریفک نے اپنے احکامات میں کہا کہ جس زون میں کالے شیشے والی گاڑی نظر آئی اس زونل انچارج اور اسکے عملہ کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی،کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے لیے خصوصی اسکواڈ تشکیل دے دیے گئے ہیں،جو اسلام آباد میں مختلف شاہراہوں پر کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کریں گے،گزشتہ چند ماہ میں اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 6631کالے شیشے والی گاڑیوں کے چالان کیے ہیں جبکہ 179گاڑیوں کو اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں بند کیا گیا،مزید ہونے والی کارروائی کی نگرانی ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید خود کریں گے۔

متعلقہ عنوان :