Live Updates

سابق رکن اسمبلی فوزیہ بی بی کی جانب سینیٹ الیکشن میں پیسے کے الزامات سے متعلق ہرجانے کیس کی سماعت،عمران خان کونوٹس جاری

بدھ 27 جون 2018 20:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) پشاورکی مقامی عدالت نے رکن اسمبلی فوزیہ بی بی کی جانب سے سینٹ الیکشن میں ووٹ فروخت کرنے کے الزام کے خلاف دائررٹ پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

پشاور کی مقامی عدالت میں تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی فوزیہ بی بی کی جانب سینیٹ الیکشن میں پیسے کے الزامات سے متعلق ہرجانے کیس کی سماعت ہوئی،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کے وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت اکتیس جولائی تک ملتوی کردی۔تحریک انصاف کی سابق رکن فوزیہ بی بی نے عمران خان کے خلاف پچاس کروڑ روپے کا دعوی دائر کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات