Live Updates

ایپلیٹ ٹریبونل نے سیتا وائٹ کیس میں عمران خان کے حق میں فیصلہ دیدیا

بدھ 27 جون 2018 20:30

ایپلیٹ ٹریبونل نے سیتا وائٹ کیس میں عمران خان کے حق میں فیصلہ دیدیا
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) ایپلیٹ ٹریبونل نے سیتا وائٹ کیس میں عمران خان کے حق میں فیصلہ دیدیا۔تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بنوں کے حلقہ این اے پنتیس سے الیکشن لڑیں گے۔

(جاری ہے)

ایپلٹ ٹریبونل بنوں نے سیتاوائٹ کیس میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا،عمران خان حلقہ این اے پینتیس سے الیکشن لڑ سکیں گے،عمران خان کے خلاف جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار انعام اللہ نے درخواست جمع کرائی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان نے ایک بیٹی ٹیرئن کا نام کاغذات میں ظاہر نہیں کیا،اپلیٹ ٹربیونل نے عدم ثبوت کی بناء پر عمران خان کے حق میں فیصلہ سنایا،کیس کی سماعت ایپلٹ ٹربیونل کے جج جسٹس عبدالشکور نے کی،عمران خان کی جانب سے یونس خان وزیراور ملک سلمان غزنوی ایڈووکیٹ عدالت میںپیش ہوئے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات