افغانستان،ضلعی آفیسر دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شبہ میں 10ساتھیوں سمیت گرفتار، سیکیورٹی فورسز

بدھ 27 جون 2018 20:38

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) سابق افغان ضلعی آفیسر احمد دائود ممریز کو 10ساتھیوں سمیت سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شبہ میںگرفتارکر لیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان خصوصی فورسز نے فرح میں دہشت گردی کے الزام میں سابقہ ضلعی آفیسر کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

افغانستان وزارت دفاع کے مطابق خصوصی فورسز نے آپریشن کے دوران سابقہ ضلعی آفیسر محمد دائودممریز کود ہشتگردی سے متعلقہ سرگرمیوں میںمبینہ طور پر ملوث ہونے پر گرفتار کیا ۔

ممریز کو مومن شاہ ، دلاور ،عبد الحیی ، شیر احمد ، عبد البتین ، ولی محمد ، شریف احمد ، صدرالدین ، شاہ محمد ، اور عبد الحکیم سمیت 10 ساتھیوں کے ہمراہ گرفتار کیا گیا ۔فاراہ گو کہ مغربی افغانستان کا ایک پر امن ضلع ہے جہاں چند ایک سیکیورٹی کے حوالے سے واقعات رونما ہوتے ہیں تاہم حکومت مخالف مسلح عسکریت پسند حا لیہ مہینوں اور سالوں میں اس ضلع کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :