افغانستان،سیکیورٹی فورسز اور طالبان مابین جھڑپیں، 22طالبان ہلاک،متعدد زخمی، 3اہلکار زخمی،صوبائی پولیس آفیسر فرید احمد

بدھ جون 20:38

غزنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) افغان صوبہ غزنی میں سیکیورٹی فورسز اور طالبان مابین مختلف جھڑپوں میں 22طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے، 3سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق گذشتہ روز افغانستان کے جنوب غزنی صوبے میں سیکیورٹی فورسز کے سا تھ علیحدہ علیحدہ جھڑپوں میں 22 طالبان عسکریت پسند ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

صوبائی پولیس آفیسر فرید احمد کے مطابق مزاحمت کاروں نے گزشتہ رات گیلان ، اندار ،اور جگاٹوضلع میں سیکیورٹی چیک پوسٹوں پر حملے کیے ۔سیکیورٹی فورسز کی جوابی کا روائی سے 9 حملہ آو ر ہلاک اور4 زخمی ہو گئے جبکہ 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ۔ بدھ کی صبح ضلع نوا میں فضائی کاروائیوں میں 7 طالبان شدت پسند ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے ۔ دوسری جانب کابل قندھار ہائی وے کے گرد بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے پھٹنے سے 6 طالبان ہلاک ہو گئے ۔ طالبان نے ان واقعات پر ابھی کوئی رائے نہیں دی ۔