بھارت، بھارتی فضائیہ کا طیارہ آگ لگنے سے گر کر تباہ، دونوں پائلٹ محفوظ رہے

بدھ جون 20:38

ناسک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بھارتی فضائیہ کا ایم کے آئی سخوئی 30طیارہ آگ لگنے سے گر کر تباہ ہو گیا، دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناسک میں گذشتہ روز لڑاکا طیارہ(سخوئی 30ایم کے آئی)آگ لگ جانے سے گر کر تباہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

طیارے کے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔ ذرائع کے مطابق لڑاکا طیارہ تجرباتی پرواز پر تھا کہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ واضح ہوکہ حالیہ دنوں میں ایئر فورس کے کئی طیاروں کو حادثے پیش آئے جن میں متعدد پائلٹ اور عملے کے ارکان کو نقصان پہنچا۔قبل ازیں اترا کھنڈ کے کیدار ناتھ میں مگ 17ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوا تھا جو گپت کاشی سے کیدار ناتھ تعمیراتی سامان لیکر جارہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :