بھارت ، سٹنگ جج کو بھابھی کے خلاف نازیبا حرکات پر بطور ملزم سمن جاری

وشال نے نازیبا جملے کسے،غیر اخلاقی اشارے کئے اور شوہر کی عدم موجودگی پر دست درازی کی کوشش کی، بھابھی کا الزام

بدھ 27 جون 2018 20:38

بھارت ، سٹنگ جج کو بھابھی کے خلاف نازیبا حرکات پر بطور ملزم سمن جاری
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) بھارت میں عدالت نے سٹنگ جج کو بھابھی کے خلاف نازیبا حرکات پر بطور ملزم سمن جاری کر دئیے، وشال نے نازیبا جملے کسے،غیر اخلاقی اشارے کئے اور شوہر کی عدم موجودگی پر دست درازی کی کوشش کی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں ایک سٹنگ جج کو عدالت نے بھابھی کیخلاف نازیبا حرکت پر بطور ملزم سمن جاری کیا ۔

ہائیکورٹ کی ہدایت کی8سال بعد جج کیخلاف کارروائی کی گئی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ بھوپیندر سنگھ نے تیس ہزار ی عدالت میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج وشال سنگھ کیخلاف آئی پی سی کی دفعہ 509کے تحت نازیبا حرکت کے الزام میں کارروائی کی۔عدالت نے واضح کیا کہ شکایت کنندہ کی گواہی اور دستاویزکی بنیاد پر ملزم کیخلاف مذکورہ دفعہ نافذ کی گئی۔

وشال سنگھ کو 4ستمبر تک سمن جاری کیا جائیگا۔ملزم کی چچا زاد بھابھی نے الزام لگایا کہ 2010 میں وشال نے راستے میں غلط طریقے سے روکا، نازیبا جملے کسے اور غیر اخلاقی حرکتیں کیں اور ایک دن شوہر کی غیر موجودگی میں دست درازی کی کوشش بھی کی جس پر 29مئی2010 کو دونوں خاندانوں میں جھگڑا ہوگیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس وقت وشال اور ہمارا خاندان ایک ہی مکان میں رہائش پذیر تھا۔

متعلقہ عنوان :