بھارت، نشے سے منع کرنے پر بیٹے نے باپ کو ڈنڈے کو پے در پے وار کر کے قتل کر دیا

مقتول کی بیوی کے بیان پر مقدمہ درج کر کے گرفتاری کی کارروائی شروع کر دی،پولیس

بدھ 27 جون 2018 20:38

ْبہادر گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) بھارت میں بیٹے نے نشہ کرنے سے روکنے پر باپ کو ڈنڈوں کے پے درپے وار کر کے قتل کر دیا، مقتول کی بیوی کے بیان پر مقدمہ درج کر کے گرفتاری کی کارروائی شروع کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے تھانہ لائن پار علاقہ کے شاستری نگر میں رہنے والے کرنیل سنگھ کی 2بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔

(جاری ہے)

بیٹیوں کی شادی ہوچکی ہیں جبکہ بیٹا امریندر غیر شادی شدہ ہے ۔ گزشتہ رات نشے کی حالت میں گھر آیاتو والد نے اسے تنبیہ کی جس پر اس نے تلخ کلامی کے بعد باپ کو زمین پر پٹخ دیا اور ڈنڈوں سے پے درپے وار کرکے موت کی نیند سلادیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ پولیس نے مقتول کی بیوی کے بیان پر اس کے بیٹے کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے گرفتاری کی کارروائی شروع کردی۔