پی بی41 واشک کی نشست کے آزاد امیدوارملک محمدعمرعالیزئی اور نوراحمد میروانی جے یوآئی(ف) امیدوار کے حق میں دستبردار

بدھ 27 جون 2018 20:42

چاغی۔27جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) پی بی 41 واشک کی نشست کے آزاد امیدوار ملک محمدعمر عالیزئی اور نوراحمد میروانی جے یوآئی(ف)کے امیدوارحاجی زابدریکی کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ ریکی ہاؤس دالبندین میں پی بی 34 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار سخی امان اللہ نوتیزئی، میر داؤد خان نوتیزئی اور سردار عبدالرشید ریکی سمیت دیگر عمائدین کی موجودگی میں ملک محمد عمر عالیزئی، نور احمد میروانی، میر خدائے رحیم عیسی زئی ودیگر سیاسی و قبائلی رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ آج سے ضلع واشک میں ریکی، عالیزئی، میروانی، نوتیزئی اور عیسی زئی قبائل کا انتخابی اتحاد ہوگا جو سخی امان اللہ نوتیزئی کی مرہون منت ہے سردار عبدالرشید ریکی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سخی امان اللہ نوتیزئی نے ضلع واشک کے برادر قبائل کو متحد کروانے کے بعد حاجی زابد ریکی کے حق میں دستبردار کراکے ریکی قبائل پر عظیم احسان کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سخی امان اللہ نوتیزئی اور ڈسٹرکٹ چیرمین میر داؤد خان نوتیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا انھیں چاغی کے بیالیس اقوام کی حمایت حاصل ہے انہوں نے ہمیشہ سب کو اپنے قریب سمجھا اور عزت دی اسی لیے چاغی کے تمام قبائل نے بھی ہمیشہ ان کو ووٹ دے کر عوامی نمائندگی کا شرف بخشا انہوں نے ضلع واشک میں گرینڈ الائنس بننے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی چار سالہ کوششوں کا نتیجہ ہے جو بالآخر رنگ لائے اور انشاء اللہ 25 جولائی کو اس اتحاد کا نتیجہ سب کے سامنے آئے گا.اس موقع پر قاری سعداللہ نوتیزئی، نواب عبداللہ نوتیزئی، ملک سمیع اللہ نوتیزئی، حاجی عبدالرؤف ریکی، حاجی عبدالرحمن ریکی، میر عنایت اللہ ریکی سمیت ریکی قبائل کے سینکڑوں افراد موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :