متروکہ وقف املاک ٹرسٹ بورڈ کی اراضی پر قابض اور نادہندگا ن کی تفصیلات طلب

بدھ جون 20:49

لاہور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری محمد طارق وزیر نے جنرل الیکشن 2018 ء میں حصہ لینے ایسے امیدواران جو ٹرسٹ بورڈ کی اراضی پر قابض اور نادہندہ ہیں کی تفصیلات فوری طور پر طلب کر لیں ۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں مراسلہ نمبر 3592 کے تحت ملک بھر کے زونل ایڈمنسٹریٹرز اور ضلعی ڈپٹی اور اسسٹنٹ ایڈمنسریٹر ز کو ٹرسٹ پراپرٹی بورڈ کے نادہندہ ،پراپرٹی اور لینڈ پر قابض امیدواران کے بارے فوری طور پر تفصیلات فراہم کرنے کا حکم نامہ جاری کیا گیا ہے ۔

حکم نامہ موصول ہونے کے بعد تمام متعلقہ دفاتر نے رپورٹ مرتب کرنے کے لیے کام شروع کر دیا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے بھی اس بارے واضح احکامات جاری کیے ہیں کہ اگر الیکشن کے بعد بھی کوئی امیدوار نادہندہ یا ڈیفالٹر ہوا تو کورٹ خود اسکے خلاف کارروائی کرے گی ۔