مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی بلوچستان کی ترقی کی ضامن ہے ، سردارزادہ نعمان خان ناصر

بدھ جون 20:49

کوئٹہ۔27جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار حلقہ پی بی 24کوئٹہ1کے سردارزادہ نعمان خان ناصر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی کامیابی بلوچستان کی ترقی کی ضامن ہے ،عوام تعلیم یافتہ اوربے لوث خدمت کے جذبے سے سرشارنمائندوں کوووٹ دیں ، مسلم لیگ ن کی آئین اورمنشورپاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانا ہے ، حلقہ پی بی 24کوئٹہ 1کو ماضی کے حکمرانو ں نے یکسرنظراندازکیا تھا،جس کی وجہ سے علاقے میں غربت ،پسماندگی ،لاقانونیت بیروزگاری اوردیگر مسائل نے جنم لیا ہیں،عوام کی معیارزندگی مزید پستی کی طرف جاری ہیں ،انھوں نے کہا کہ ہم جھوٹے وعدوں کے بجائے عملی کام پر یقین رکھتے ہیں ،ماضی گواہ ہے کہ ن لیگ نے کامیابی کے بعد ہمیشہ ملک اورصوبوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر ملک ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کے لئے انقلابی میگاپروجیکٹس پر کام کئے ہیں ۔