نگراں وزیراعلی سندھ سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات

بدھ 27 جون 2018 20:54

نگراں وزیراعلی سندھ سے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) نگراں وزیراعلی سندھ فضل الرحمان سے امریکہ کی کراچی میں تعینات نئی قونصل جنرل مس جواہن نے وزیراعلی ہائوس میں ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلی سندھ نے نئی قونصل جنرل کو سندھ میں تعیناتی پر مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ کراچی ایک خوبصورت شہر ہے اور یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں۔وزیراعلی سندھ نے قونصل جنرل کو شیلڈ اور روایاتی کھیس کا تحفہ بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :