ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی سے چین کے قونصل جنرل کی ملاقات

بدھ 27 جون 2018 20:54

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ڈاکٹر ثنا اللہ عباسی سے چین کے قونصل جنرل نے ملاقات کی اور چینی باشندے چین زیو کے قتل کی تفتیش میں ابتک ہونیوالی پیش رفت سے آگاہی حاصل کی۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق اس موقع پر ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عبداللہ شیخ،ایس ایس پی سی ٹی ڈی پرویز چانڈیو نے چائنیز شہری کے قتل کیس پر پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے مجموعی اقدامات پر قونصلیٹ جنرل چائنا کو تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :