Live Updates

پی ٹی آئی کے حلقہ پی کے 88 کے آزاد امیدوار جنید رشید پارٹی ٹکٹ ہولڈر پختون یار خان کے حق میں دستبردار

بدھ 27 جون 2018 20:54

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) پی ٹی آئی کے حلقہ پی کے 88 کے آزاد امیدوار جنید رشید پارٹی ٹکٹ ہولڈر پختون یار خان کے حق میں دستبردار ہوگئے حلقہ پی کے 88 کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے دو رہنماوں جنید رشید خان اور ملک پختون یار خان نے کاغذات جمع کرائی تھی جس میں سے پارٹی ٹکٹ ملک پختون یار خان کو جاری کیا گیا تھا اس سلسلے میں گذشتہ روز علاقہ ککی کے مقام پر جرگہ منعقد ہوا جس میں مولانا سید نسیم علی شاہ، مطیع اللہ خان، حاجی وحید خان اقبال جدون خان و دیگر پر مشتمل 22 رکنی کمیٹی نے دونوں امیدواروں کو متحد کرنے کیلئے کردار ادا کیا اورملک پختونیار نے جنید الرشید کیلئے میراخیل قوم اور پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مشتمل ننواتے کیا جنید الرشید اور ان کے حامیوں نے ننواتے قبول کرکے پی ٹی آئی کی جیت کیلئے ہرقسم قربانی دینے کا عہد کیا اس موقع پر جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے جنیدالرشید نے کہا کہ ہمارے درمیان اختلاف ہر گز نہیں ہیں میں نے ٹکٹ کے حصول کیلئے جو جدو جہد کی وہ جمہوریت کا حصہ تھی اور یہ جمہوریت ہمیں عمران خان نے سیکھائی ہے آج میں دستبردار ہوتا ہوں کیونکہ ملک پختونیار کی جیت عمران خان کی جیت ہے اور عمران خان کی جیت کرپشن سے پاک پاکستان کی جیت ہے ہم عمران خان کی سوچ کیساتھ نکلے ہیں جس نے ملک کی بہتری اور کرپٹ ٹولے کے خلاف مسلسل 22 سال تک جدوجہد کی ہے اس لئے اپنے لیڈر اور پارٹی کا فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے دستبرداری کا اعلان کرتا ہوں اور ملک پختون یار خان کو انتخابات میں ہر قسم سپورٹ کرونگا جلسہ سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر امیدوار ملک پختون یار خان نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کا ہر ورکر میرے لئے قابل اخترام ہے ورکر کے حقوق اور پارٹی منشور پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے حلقہ کے تمام مسائل کئ حل کیلئے بھر پور انداز سے کردار ادا کیا جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات