ضلع ناظم پشاور کا صفت غیو ر چلڈرن ( حاجی کیمپ) ہسپتال کادورہ

بدھ جون 20:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر ایوب کے ہمراہ صفت غیو ر چلڈرن ( حاجی کیمپ) ہسپتال کادورہ کیا اس موقع پر انہوں نے براہ راست مریضوں سے انکے مسائل اور انکو دی جانے والی صحت کی سہولیات کے بارے میں معلومات حاصل کی ضلع ناظم پشاور نے مریضوں کو انکو د ی جانے والی صحت کی سہولیات اور ہسپتال انتظامیہ کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کیلئے فردا فردا تمام وارڈز کا از خو د معائنہ کیا اور مریضوں سے معلومات حاصل کی بعدازاں ضلع ناظم نے ہسپتال میں ضلعی حکومت کی جانب سے تعمیر کئے جانے والے خصوصی ڈارک روم کا بھی معائنہ کیا اس موقع پر ضلع ناظم نے ہسپتال کے ایم ایس کو تاکید کی کہ بچوں کے امراض کیلئے مخصوصی صوبے کے واحد ہسپتال میں مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی بلاتعطل فراہمی کیلئے براہ راست ان سے رابطہ میں رہا جائے جبکہ مریضوں کو بلاتعطل صحت کی سہولیات فراہم کی جائے جبکہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کو بھی وقتا فوقتا ہسپتال کا دورہ کرنے اور مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلعی حکومت کی بھر پور معاونت کی استدعا کی۔

متعلقہ عنوان :