پشاور ، صوبے کے پبلک او رپرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ایٹا انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن جاری

بدھ جون 20:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) خیبرمیڈیکل یونیورسٹی پشاور کے زیر اہتمام صوبے کے پبلک او رپرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے 15جولائی کو ہونے والے ایٹا انٹری ٹیسٹ کی آن لائن رجسٹریشن کامیابی سے جاری ہے۔ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اب تک کل27525 امیدواران کی آن لائن رجسٹریشن ہوچکی ہے جن میںطلبائ کی تعداد16786جبکہ طالبات کی تعداد10739ہے۔

واضح رہے کہ طلبائ وطالبات کی بڑھتی ہوئی تعداد اور بے پناہ رش کے پیش نظر پچھلے سالوں کے پانچ امتحانی مراکز کی بجائے اس سال سارے صوبے میں سات امتحانی سنٹرز قائم کرنے کے ساتھ ساتھ بورڈ آف انٹر میڈئیٹ اینڈ سیکنڈری ایجو کیشن پشاور کے دس ہزار طلبائ وطالبات پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پرپشاور سنٹر میں ٹیسٹ دیں گے جب کہ پشاور بورڈ کے باقی ماندہ طلبائ وطالبات مردان اور کوہاٹ کے سنٹرز میںٹیسٹ دیں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پشاورسنٹرکے لیے 10000 طلبائ وطالبات پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پررجسٹر ڈ ہوچکے ہیں جب کہ ہر ی پور یونیورسٹی ہری پور سنٹر کے لئے 3041 ، گراسی گرا?نڈ سیدو شریف سوات کے لئی3412،کیڈٹ کالج کوہاٹ کے لیئے 2182،ملاکنڈ یونیورسٹی چکدرہ دیر کے لیئے 2084،عبد الولی خان یونیورسٹی مردان کے لیئے 4009 اور گومل میڈیکل کالج ڈیرہ اسماعیل خان کے امتحانی سنٹر کے لئے 2826 طلبائ وطالبات کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔

یاد رہے کہ آن لائین رجسٹریشن کے ایم یو کی ویب سائیٹ http://kmuadmissions.pk پرسوموار 2جو لائی تک کی جاسکتی ہے جس کے لیئے الائیڈبینک کی نامزد شاخوں سے مبلغ سولہ سو روپے کے سکریچ کارڈکا حصول ضروری ہے۔ کے ایم یو انتظامیہ کی جانب سے رجسٹریشن کے سلسلے میں کسی بھی مسئلے یاشکایت کی صورت میں ہیلپ لائین نمبرز0316-1816373،0304-9346772اور0335-1599805 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :