نیب بلوچستان نے جی پی او سبی میں غبن کے مفرور ملزم کو گرفتارکرلیا

بدھ 27 جون 2018 20:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) قومی احتساب بیورو(نیب) بلوچستان نے جی پی او سبی میں غبن کے مفرور ملزم کو گرفتارکرلیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نیب بلوچستان نے جی پی او سبی میں غبن کے مفرور ملزم کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم سابق کیشئر جی پی او سبی محمد اشرف و دیگر نے دوران ملازمت مبینہ طور پر سرکاری خزانے کو لاکھوں روپوں کا نقصان پہنچایا۔قومی احتساب بیورو بلوچستان نے کیس کی تحقیقات مکمل کر کے ریفرنس عدالت میں دائر کر دیا تھا۔ملزم عرصہ دراز سے مفرور تھا، نیب کی انٹیلی جنس ٹیم نے ملزم کو اندرون سندھ سے گرفتار کرکے احتساب عدالت پیش کرکے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا ہے۔