ضلع زیارت میں4.1 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے

بدھ جون 20:59

ضلع زیارت میں4.1 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ..
زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) بلوچستان کے ضلع زیارت میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔زلزلے کی شدت 4.1ریکارڈ کی گئی ۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.1 جبکہ گہرائی 25 کلو میٹر تھی جب کہ اس کامرکز قریبی پہاڑوں میں تھا ،زلزلے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے نکل کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے ،زلزلے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ عنوان :