ڈیرہ مراد جمالی پولیس کی کامیاب کاروائی، موٹرسائیکل چوری کرنے والے سرغنہ ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار موٹرسائیکل اور ماسٹر چابی برآمد گرفتار ملزم سے اہم انکشافات کی توقع

بدھ 27 جون 2018 21:01

ڈیرہ مراد جمالی پولیس کی کامیاب کاروائی، موٹرسائیکل چوری کرنے والے ..
ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی موٹرسائیکل چوری کرنے والے سرغنہ ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار موٹرسائیکل اور ماسٹر چابی برآمد گرفتار ملزم سے اہم انکشافات کی توقع تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیرآباد رینج راو منیر احمد ضیاء اور ایس ایس پی نصیرآباد جاوید شاہ غرشین کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد نواز گشکوری کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی انسپکٹر غلام حیدر منجھو، انسپکٹر علی حسن رند، سب انسپکٹرز، حبیب اللہ لاشاری، غلام قادر رند، ہیڈ کانسٹیبل عبدالعزیز سولنگی اور کانسٹیبل شاہ مراد پر مشتمل پولیس پارٹی نے جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف سٹی کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت مختلف لنک سڑکوں اور مین بازار قومی شاہراہ پر سخت ناکہ بندی اور چیکنگ کے عمل کو مزید موثر بنادیا دوران کاروائی موٹرسائیکل اور چوریوں کی وارداتوں میں ملوث اہم سرغنہ رانجھا خان ولد وزیر خان کو سی ڈی موٹرسائیکل ماڈل 2017 ماسٹر چابی کے ذریعے چوری کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا سٹی پولیس تھانہ کے ایس ایچ او غلام حیدر منجھو نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلات سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ گرفتار ملزم علاقے میں موٹرسائیکل چوری اور دیگر وارداتوں کا اہم سرغنہ ہے ملزم نے کئی وارداتوں کا اعتراف جرم بھی کرلیا ہے ملزم سے مزید تفتیش کی جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع ہے غلام حیدر منجھو نے کہا کہ نصیرآباد پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گھیراو تنگ کیا ہوا ہے عوام کی جان ومال اور عزت نفس کو تحفظ فراہم کرنے میں نصیرآباد پولیس کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور وارداتوں میں ملوث کسی بھی ملزم کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور کہا کہ کاروائیوں کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :