لاہور سے مسلم لیگ ن کے لیے بڑی خوشخبری، کھوکھربرادران کے شریف فیملی سے اختلافات ختم ہو گئے

پی پی161 سے فیصل سیف کھوکھرکون لیگ کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا،فیصل سیف کوٹکٹ نہ ملنے پرافضل اورسیف کھوکھرنے ناراضی کا اظہارکیا تھا

بدھ جون 19:29

لاہور سے مسلم لیگ ن کے لیے بڑی خوشخبری، کھوکھربرادران کے شریف فیملی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-27جون 2018ء) ::لاہور سے مسلم لیگ ن کے لیے بڑی خوشخبری، کھوکھربرادران کے شریف فیملی سے اختلافات ختم ہو گئے۔ پی پی161 سے فیصل سیف کھوکھرکون لیگ کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا،فیصل سیف کوٹکٹ نہ ملنے پرافضل اورسیف کھوکھرنے ناراضی کا اظہارکیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن میں بھی ٹکٹوں کے معاملات شدت اختیار کر چکے تھے۔

ٹکٹوں کی تقسیم کا نشانہ بننے والوں میں سے ایک مسلم لیگ ن کے لاہور کے اہم رہنما اور تگڑے سیاسی نام سیف الملوک کھوکھر بھی تھے جن کو مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری کیا گیا ہے تاہم انہوں نے اپنے بیٹے فیصل کھوکھر کے لیے لیگی قیادت سے پی پی 161 کے لیے ٹکٹ مانگا تھا تاہم مسلم لیگ ن کی قیادت نے انکی درخواست کو نظر انداز کرتے ہوئے پی پی 161 سے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ شبیر کھوکھر کو جاری کردیا تھا۔

(جاری ہے)

جس پر سیف الملوک کھوکر پارٹی قیادت سے ناراض ہو گئے تھے کیونکہ انہوں نے پورے حلقے میں اپنے اور اپنے بیٹے کے فلیکسز آوایزاں کئیے ہوئے تھے جس میں انکے بیٹے کو پی پی 161 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار کے طور پر دکھایا گیا تھا اور اب عین موقع پر ٹکٹ نہ ملنے کے باعث انہیں شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہاتھا۔ تاہم تازہ ترین خبر یہ ہے کہ مسلم لیگ ن کے لیے لاہور سے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔

اہم ترین سیاسی خاندان اور کھوکھر برادران نے لیگی قیادت سے ہاتھ ملا لئیے ہیں۔فیصل سیف کوٹکٹ نہ ملنے پرافضل اورسیف کھوکھرنے ناراضی کا اظہارکیا تھا۔۔شہباز شریف نے شبیرکھوکھرسے پی پی 161 کا ٹکٹ واپس لے لیا ہے اور اب پی پی161 سے فیصل سیف کھوکھرکون لیگ کا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہے۔۔نواز شریف نے پی پی 161 پرٹکٹ کی یقین دہانی کرائی تھی۔ٹکٹ ملنے کے بعد کھوکھر برادران نے لیگی قیادت سے اختلافات ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔