نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے جرمن سفیر مارٹن کابلر کی ملاقات

ٹیکنیکل ایجوکیشن سے نوجوانوں کو معاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کیاجا سکتا ہے :ڈاکٹر حسن عسکری یورپی مارکیٹ میں پاکستان کی رسائی بہتر بنانے میںجرمنی کا کردار قابل تحسین ہے ،دو طرفہ تجارتی حجم کو مزید بڑھایا جائے دنیا بھر میں پاکستان کا منفی امیج دو ر ہوچکا ہے ، یہ پرامن اور محفوظ ملک ہے ، جرمن کمپنیاں کئی دہائیوں سے کام کررہی ہیں:مارٹن کابلر جرمن معاشرے میں پاکستان سے متعلق تصورات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں ، سی پیک سے پاکستان تجارت کیلئے پسندیدہ ملک بن جائیگا نگران حکومت کے انتظامات سے پاکستان کے الیکشن کے بارے میں پرامید اور پر اعتماد ہوں :جرمن سفیر مارٹن کابلر کا اظہار خیال

بدھ 27 جون 2018 21:01

نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری سے جرمن سفیر مارٹن کابلر کی ملاقات
لاہور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاہے کہ نوجوانو ں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن سے معاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کیا جا سکتاہی-پنجاب میں ٹیکنیکل اور انجینئرنگ کے معیاری اداروں کا قیام ناگزیر ہے اور اس ضمن میںجرمن تعاون کا خیرمقدم کریں گی-وزیراعلی آفس میں جرمنی کے سفیرمارٹن کابلر (Mr.Martin Kobler)سے ملاقات کے دوران نگران وزیراعلی ڈاکٹر حسن عسکری نے باہمی دلچسپی کے اموراوردو طرفہ تعلقات بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا-اس موقع پر جرمن سفیر مارٹن کابلر نے ڈاکٹر حسن عسکری کو نگران وزیراعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباددی اوران کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-نگران وزیراعلی ڈاکٹر حسن عسکری نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یورپی مارکیٹ میں پاکستان کی رسائی بہتر بنانے میں جرمنی کا کردار قابل تحسین ہے،پاکستان میں بہت سی جرمن کمپنیاں خدمات سرانجام دے رہی ہیں تاہم جرمنی او رپاکستان کے درمیان تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہی-پنجاب سمیت پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے محفوظ اوربہترین مقام ہی- انہوں نے کہاکہپاکستان کی 60فیصد آبادی پر مشتمل نوجوانوں کو ٹیکنیکل ایجوکیشن سے معاشی خود مختاری کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے -نوجوانوں کی ٹیکنیکل ٹریننگ دراصل تعمیر پاکستان کے سلسلے کی ایک کڑی ہی-جرمنی کے تعاون سے پنجاب میں ٹیکنیکل اورانجینئرنگ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوٹ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

نگران وزیراعلی نے کہاکہ جرمنی پوری دنیا میں ٹیکنیکل اورانجینئرنگ ایجوکیشنل میں لیڈ کررہا ہے۔ٹیکنیکل اور انجینئرنگ کی فیلڈ میں جرمنی کی ترقی قابل تقلید ہے ۔ٹیکنیکل اور انجینئرنگ کے جرمن ادارے معیاری ریسرچ اورتعلیم کے مواقع فراہم کرتے ہیں ۔سکل ڈویلپمنٹ کے پروگرام میں جرمنی پنجاب حکومت کو تکنیکی معاونت کا خیر مقدم کریںگے۔ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے فریم ورک میں اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز سے نبھائیں گی- پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے الیکشن کے دوران سکیورٹی خدمات سرانجام دیں گی-انہوںنے کہا کہ عوام کو سکیورٹی اور پرامن ماحول کی فراہمی ہمارا عزم ہی-سکولوں میں قائم پولنگ سٹیشنز میں ضروری سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دے رہے ہیں- اپنے مینڈیٹ کے مطابق صوبے میں جاری منصوبے مکمل کرائیں گے -نگران وزیراعلی نے بتایا کہ کئی دہائیوں سے درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوں ،نگران وزیراعلی بننے سے تھیوری اور پریکٹیکل کا بہترین امتزاج ہوگا-جرمن سفیرمارٹن کابلر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ الیکشن کے دوران نگران حکومت کا ماڈل پوری دنیا میں بہت زیادہ عام نہیں، آپ سے بطور نگران وزیراعلی ملاقات میرے لئے خوشی اور تحیرکا باعث ہی-آپ کا نگران وزیراعلی بننا خوش آئند ہی-جرمن سفیر مارٹن کابلر نے کہاکہ جرمنی پاکستان کو ٹیکنیکل اورووکیشنل ٹریننگ سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے لئے تیار ہی-سی پیک کے منصوبوں میں جرمن ادارے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کریں گی- سی پیک میں اکنامک زونز کے قیام سے پاکستان تجارت کے لئے پسندیدہ ملک بن جائے گا،جرمن سفیر نے واضح کیا دنیا بھر میں پاکستان کا منفی امیج دور ہوچکاہے،یہ پرامن اور محفوظ ملک ہی-پاکستان میں متعدد جرمن کمپنیاں کئی دہائیوں سے بلا خوف و خطر خدمات سرانجام دے رہی ہیں- جرمن معاشرے میں پاکستان سے متعلق تصورات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں -انہوںنے کہاکہ نگران حکومت کے انتظامات سے پاکستان کے الیکشن کے بارے میں پرامید اور پر اعتماد ہوں-نگران وزیراعلی ڈاکٹر حسن عسکری نے جرمن سفیر کا وزیراعلی آفس پہنچنے پر خیر مقدم کیا اور پاک جرمن تعلقا ت میں بہتری کے لئے ان کی خدمات کو سراہا-