موٹروے پولیس نے دوران سفرپٹرول پمپ پررہ جانے والے ایک لاکھ پچاس ہزارروپے سات تولے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان مالک کے حوالے کر دیا

بدھ 27 جون 2018 21:01

لاہور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سنٹرل زون نے ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر دوران سفرپٹرول پمپ رہ جانے والے ایک لاکھ پچاس ہزارروپے سات تولے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی سامان اصل مالک کے حوالے کر دیے۔ موٹروے پولیس سنٹرل زون ٹر نڈہ بیٹ کوعبدلخالق نامی مسافر نے اطلاع دی کہ اس کا قیمتی بیگ بہاولنگر سے کراچی سفر کے دوران ایک پٹرول پمپ پر رہ گیا ۔

(جاری ہے)

جس پر پٹرولنگ افسران نے فوری طور پر قومی شاہراہ پر واقع پٹرول پمپ پر بر یف کیس کو ڈھونڈ لیا۔ بیگ کے اندر ایک لاکھ پچاس ہزارروپے سات تولے سو نے کے ، زیورات ،اور دیگر قیمتی سامان موجو د تھا ۔ جس کو موٹروے پولیس افسران نے گواہان کی موجودگی میں نشانیاں پوچھنے کے بعد اور تمام قانونی کاروائی کرتے ہوئے تمام رقم مالک کے حوالے کر دی۔------․مالک نے اس موقع پر افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ موٹروے پولیس کی ایمانداری سے بہت متاثر ہوا ہوں اور مجھے یقین نہیں آرہا کہ میرا گم شدہ قیمتی سا مان مجھے واپس مل گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :