ڈپٹی کمشنرکی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ اجلاس

بدھ 27 جون 2018 21:01

لاہور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق کی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی مہم کا جا ئزہ اجلاس ہوا۔اجلاس میں سی ای او (ہیلتھ)اتھارٹی لاہور، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈی ڈی اوز (ہیلتھ) اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔سی ای او (ہیلتھ) اتھارٹی نے شہر میں جا ری انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کے متعلق ڈی سی لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی۔

بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے وا لا سٹاف ان ڈور اور آئوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت مقامات کو چیک کر رہا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ تمام زونز اپنے اپنے علا قوں میں مو جو دقبرستانوں ،کباڑخانوں،ٹائر شاپس کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایت کی کہ شہر بھر میں ڈینگی سرویلنس کو مزید تیز کیا جائے اور ڈینگی ورکرز کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود فیلڈ میں جا کر انسدادِ ڈینگی پر مامور ٹیموں کی کارکردگی اور حاضری کو بھی چیک کریں۔ڈی سی لاہور نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی بھی جگہ پانی کھڑا نہ ہو نے دیں اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :