داتا گنج بخش،گلبرگ و سمن آباد زون کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا ، غیر قانونی تعمیر دیوار وتھڑا بھی مسمار

بدھ 27 جون 2018 21:08

لاہور۔27 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) لارڈ میئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کے حکم پر چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ سردار نصیر احمد کی زیر نگرانی ایم او (آر) احسان سرور زیدی ، ڈپٹی چیف آفیسر داتا گنج بخش زون، ڈپٹی چیف آفیسر گلبرگ زون اور ڈپٹی چیف آفیسر سمن آباد زون نے تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا، دوران آپریشن بیڈن روڈ پرجن دکانداروں نے اپنی دکانوں کے آگے الیکٹرک بورڈ لگائے ہوئے تھے وہ ہٹادئیے گئے اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے کر سٹور میں جمع کروا دیا گیا جبکہ غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ دیوار اورتھڑا بھی مسمار کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :