پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,498 کی سطح پر بند

بدھ 27 جون 2018 21:08

پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,498 کی سطح پر بند
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2018ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3,498 کی سطح پر بند ہوا۔ بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق میٹلز، انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 6.672بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد13,244رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے ہوئے جن کی مالیت2.010بلین روپے تھی جبکہ کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت1.676بلین روپی,سونے کے سودوں کی مالیت1.353بلین روپی, چاندی کے سودوں کی مالیت430.490 ملین روپی,ایس پی 500کے سودوں کی مالیت361.450 ملین روپی,پلاٹینم کے سودوں کی مالیت344.644 ملین روپی, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت341.857ملین روپی, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 62.004 ملین روپی,کاپر کے سودوں کی مالیت48.072 ملین روپی, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت24.134ملین روپے اور برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 19.368 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :