اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر،یورو، پائونڈ اور یوآن کی قدر میں کمی

بدھ جون 21:12

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر،یورو، پائونڈ اور یوآن کی قدر میں کمی
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) انٹربینک مارکیٹ بدھ کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر،،یورو،برطانوی پائونڈاور چینی یوآن کی قدر میں کمی جبکہ سعودی ریال،، یواے ای درہم کی قدر میں استحکام رہا۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں2پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید121.50روپے سے بڑھ کر121.52روپے اورقیمت فروخت121.60روپے سے بڑھ کر121.62روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں 20پیسے کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید124.00روپے سے گھٹ کر123.80روپے اور قیمت فروخت124.50روپے سے گھٹ کر124.30روپے ہوگئی۔

(جاری ہے)

یوروکی قدرمیں ایک روپے اوربرطانوی پائونڈ کی قدر میں25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید143.00روپے سے گھٹ کر142.00روپے اور قیمت فروخت145.00روپے سے گھٹ کر144.00روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید162.50روپے سے گھٹ کر162.25روپے اور قیمت فروخت164.50روپے سے گھٹ کر164.25روپے ہوگئی۔

سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدرمیںاستحکام رہا،جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید32.50روپی اورقیمت فروخت32.90روپے اوریو اے ای درہم کی قیمت خرید33.40روپی اور قیمت فروخت33.80روپے پرمستحکم رہی۔بدھ کوچینی یوآن کی قدر میں30پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید18.80روپے سے گھٹ کر18.50روپے اور قیمت فروخت19.80روپے سے گھٹ کر19.50روپے ہوگئی۔