ڈاکٹر طاہرا لقادری 6جولائی سے 21اگست تک یورپ کے مختلف ممالک میں لیکچرز دیں گے

لیکچرز کا موضوع ’’انسان کی اخلاقی وروحانی ترقی‘‘ ہے، 30جون کو برطانیہ میں ’’الہدایہ کیمپ‘‘ ہوگا سربراہ عوامی تحریک ایتھنز،جنیوا،اٹلی،آسٹریلیا،ناروے،برلن،مالمو،پیرس،سٹاک ہام،ہالینڈ میں خطاب کریں گے

بدھ جون 21:14

ڈاکٹر طاہرا لقادری 6جولائی سے 21اگست تک یورپ کے مختلف ممالک میں لیکچرز ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2018ء) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست ڈاکٹر محمد طاہر القادری 6جولائی سے 25اگست تک یورپ کے مختلف ممالک کا تنظیمی دورہ کریں گے جہاں وہ ’’انسان کی اخلاقی وروحانی ترقی‘‘کے موضوع پرلیکچرز دیں گے، سربراہ عوامی تحریک 6جولائی سے ایتھنز، 9جولائی کوا سپین، 15جولائی کو جنیوا،19جولائی کو اٹلی،،23جولائی کو آسٹریلیا، 26جولائی کو فرینکفرٹ، 28جولائی کو برلن،30جولائی کو ناروے،،5اگست کو سٹاک ہام، 7اگست کو مالمو، 10اگست کو کوپن ہیگن، 16اگست کو ہالینڈ اور 21اگست کو پیرس میں لیکچرز دیں گے،سربراہ عوامی تحریک نے گذشتہ روز لندن میں مصروف دن گزارا، عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے اوورسیز رہنمائوں نے ملاقات کی،،پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرا لقادری نے کہا کہ بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی خاندانوں کے لاکھوں بچے اور بچیوں کو اسلام کے کردار،،تعلیم و تربیت اور امن و روحانی پہلوئوں سے روشناس کروانے کے لیے خصوصی سیریز آف لیکچرز کااہتمام کیا گیا ہے،بیرون ملک مقیم پاکستانی ملک اور اسلام کے سفیر ہیں ان کی تعلیم و تربیت عصر حاضر کی ایک ناگزیر ضرورت ہے، اللہ تعالیٰ نے تحریک منہاج القرآن انٹر نیشنل کو آئندہ نسلوں کی تعلیم و تربیت کی جو توفیق بخشی ہے اس پر پورا اترنے کی حتی المقدور کوشش کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ سوشل میڈیا کے دور میں نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والے عناصر،گروپس،جماعتیں،اجتماعی اور انفرادی سطح پر متحرک ہیں اور وہ مسخ شدہ معلومات فراہم کر کے نوجوان نسل کے ذہنوں کو پراگندہ کر رہے ہیں،اسلام کی حقیقی پر امن تعلیمات کو اجاگرکرنا دور حاضر کی اولین قومی،ملی،دینی،انسانی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کتاب اور خطاب کے اسلاف کے علمی،تحقیقی کلچر کو پروان چڑھا کر آئندہ نسلوں کے مستقبل کا تحفظ کر رہے ہیں۔