میانی صاحب قبرستان میں احاطوں کے خلاف آپریشن جاری ہے‘ڈپٹی کمشنر لاہور

بدھ 27 جون 2018 21:14

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہا کہ میانی صاحب قبرستان میں احاطوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور نے میانی قبرستان میں احاطوں کے خلاف ساتویںروز آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 430احاطوں کو مسمار کر دیا گیا ہے اور احاطوں کی مسماری کا 90فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور نے کہا کہ اے سی سٹی عبداللہ خرم نیازی مسلسل میانی صاحب قبرستان میں آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملبہ کو فوری طور پر ہٹایا جا رہا ہے۔علاوہ ازیںڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) انوار الحق نے میانی صاحب قبرستان کا دورہ کیا ۔انہوں نے وہاں پر ساتویں روز کے اختتام پر آپریشن کا جائزہ لیا ۔انہوں نے کہا کہ احاطوں کی مسماری کا آپریشن پوری کامیابی سے چل رہا ہے اور کل بھی آپریشن بھرپور انداز سے جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :