نارنگ منڈی ‘خاوندنے روٹھ کرمیکے جانے والی اپنی بیوی کااسترے سے سر مونڈڈالا

بدھ 27 جون 2018 21:14

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2018ء) نارنگ منڈی کے سرحدی گائوںبریارکہنہ میںسفاک خاوندغلام مصطفے نے روٹھ کرمیکے جانے والی اپنی بیوی زکیہ بی بی کااسترے سے سر مونڈڈالا نارنگ منڈی پولیس نے ملزم غلام مصطفے کوگرفتارکرلیاہے ۔

(جاری ہے)

بتایاجاتاہے کہ ملزم کے نامناسب رویہ پر اس کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی اور واپس آئی تو خاوندنے مشتعل ہوکر اسے تشددکانشانہ بنایااورسارے خاندان کی موجودگی میںاس کے سرکے تمام بال مونڈڈالے نارنگ منڈی پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :