ٹی ایم او کی قیادت میں ڈینگی کے حوالہ سے خصوصی مہم واک کا انعقاد

بدھ 27 جون 2018 21:16

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 27 جون2018ء) تحصیل کونسل ڈگر کا ماہانہ اجلاس ، ٹی ایم او امین خان کی قیادت میں ڈینگی کے حوالہ سے خصوصی مہم واک کا انعقاد،ڈسٹرکٹ کورٹس ڈگر کا دورہ ،ضلعی کچہری کی حدود میں سینیٹیشن ٹھیک کرنے اورنکاسی آب کیلئے منظور کردہ فنڈ پر باقاعدہ کام شروع کرنے کا آرڈر جاری کیاگیا،مہم کا مقصد عوام میں ڈینگی کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے ،ندی لالیوں کی صفائی و ستھرائی کے بعد ڈگر چوک تا ڈگر پُل علاقہ کو خوبصورت نقشوں سے مزئین کیاجائے گا،ٹی ایم او امین خان اور تحصیل ناظم مولاناسعید الرحمان مفکر کا اجلاس سے خطاب اور صحافیوں سے بات چیت،تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل ڈگر کا اجلاس زیر صدارت کنوینر خالد خان منعقد ہوا جس میں اراکین کونسل حافظ قمراعلی شاہ ،حافظ صدیق اور دیگر نے شرکت کی ،اجلاس کے بعد تحصیل کونسل ڈگر کے جملہ ممبران نے ڈینگی کے حوالہ سے ٹی ایم او آمین خان اور تحصیل ناظم مولانا سعید الرحمان مفکر کی قیادت میں ٹی ایم اے ڈگر سے سنگ مرمر چوک تک آگاہی واک کیا ،جس میںکونسل کے اراکین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر ڈینگی سے بچائو کے نعرے درج تھے ،ٹی ایم او امین خان اور تحصیل ناظم نے ڈسٹرکٹ کورٹس ڈگر کابھی دورہ کیا جہاں پر ڈسٹرکٹ کورٹس کے احاطہ میں سینٹیشن کو ٹھیک کرنے اور نالیوں سے پانی نکالنے کے لئے منظور کئے گئے پانچ لاکھ روپے کی فنڈزسے باقاعدہ طور پر متعلقہ گو رنمنٹ کنٹریکٹر کو ورک آرڈر جاری کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی ایم او امین خان اور تحصیل ناظم نے بتایاکہ تحصیل کونسل ڈگر کے حدود میں واقع تمام بازاروں میں صفائی کا عمل جاری ہے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بونیر اور بونیر بار کے صدر سید جمیل شاہ ایڈوکیٹ نے احاطہ عدالت میں رہائش پذیر گھرانوں کے سینیٹیشن کے لئے اور نکاسی آب کے لئے پانچ لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی جس پر باضابطہ طور پر کام کا آغاز کیا جارہاہے۔

متعلقہ عنوان :